تلنگانہ میں 6200 کروڑ کی سرمایہ کاری ، کیپٹالینڈ ٹرسٹ کا اعلان

   


کے ٹی آر کی موجودگی میں حکومت اور کمپنی میں یادداشت مفاہمت پر دستخط
حیدرآباد۔/6 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں کیپٹالینڈ ادارہ نے آئی ٹی کوریڈور میں 6,200 کروڑ روپئے سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا۔ اس ضمن میں تلنگانہ حکومت اور کیپٹا لینڈ کے درمیان یادداشت مفاہمت پر دستخط بھی کیے گئے ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر ، محکمہ آئی ٹی کے پرنسپل سکریٹری جیش رنجن، کیپٹا لینڈ انڈیا ٹرسٹ کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر سنجیو داس گپتا، رئیل الیٹس کے سی ای او پیٹرک بوکاک بھی موجود تھے۔ کیپٹا لینڈ نے بتایا کہ وہ 6,200 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کے ساتھ ڈیٹا سنٹر قائم کرے گی۔ ساتھ ہی شہر کے آئی ٹی کوریڈور میں اپنے کاموں کو مزید وسعت دے گی۔ کیپٹا لینڈ انڈیا ٹرسٹ1,200 کروڑ کی سرمایہ کاری سے حیدرآباد کے مادھا پور میں سی ایل آئی این ٹی انٹرنیشنل ٹیک پارک میں یہ ڈیٹا سنٹر قائم کرے گا۔ 2,60,000 مربع فیٹ رقبہ اور 36 میگا واٹ برقی کی گنجائش پر مشتمل یہ آئی ٹی پی ایچ ڈیٹا سنٹر 5 سال بعد مکمل طور پر فعال ہوجائے گا۔ شہر حیدرآباد میں تقریباً 6 ملین مربع فیٹ کے اپنے موجودہ دفتر کو دوگنا کرنے کیلئے آئندہ پانچ برسوں کے دوران مزید 5 ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اس طرح جملہ 6,200 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرنے کے تعلق سے کمپنی نے اپنے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ن