تلنگانہ میں 8 آئی اے ایس آفیسرس کے تبادلے

   

حیدرآباد ۔ 3 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے 8 آئی اے ایس آفیسرس کا تبادلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری شانتی کماری نے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔ ایس سی ویلفیر کمشنر کی حیثیت سے ٹی کے سری دیوی کا تبادلہ کیا گیا۔ انکم ٹیکس کمشنر کی زائد ذمہ داری رضوی کو دی گئی۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ جوائنٹ سکریٹری کی حیثیت سے ہریش کا تبادلہ کیا گیا۔ کمشنر مارکٹنگ کی حیثیت سے ادیئے کو زائد ذمہ داری دی گئی۔ کے چندرشیکھر ریڈی کو ماکا ایم ڈی بنایا گیا۔ مارکفیڈ ایم ڈی کی حیثیت سے سرینواس ریڈی کا تبادلہ کیا گیا۔ محکمہ بلدی نظم و نسق کی ڈپٹی سکریٹری کی حیثیت سے پرینکا کا تبادلہ کیا گیا۔ ٹرانسپورٹ اور عمارات و شوارع اسپیشل سکریٹری کی حیثیت سے وکاس راج کا تبادلہ کیا گیا۔2