تلنگانہ میں آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلوں کے اقدامات

   

حیدرآباد27 نومبر (یو این آئی) تلنگانہ میں آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلوں کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق سینئر آئی اے ایس عہدیداروں کے ساتھ ساتھ بعض ضلع کلکٹرس کے بھی تبادلوں کا امکان ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو گزشتہ دو دنوں سے اس سلسلہ میں مساعی کررہے ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ بعض عہدیداروں کو اضافی ذمہ داریاں بھی حوالے کئے جانے کا امکان ہے ۔ حکومت کی جانب سے انتظامی مشنری میں تبدیلیوں کا بھی امکان ہے ۔اس سلسلہ میں جلد احکامات کی توقع ہے۔