محمد اسد اللہ ایڈیشنل کلکٹر ونپرتی مقرر
حیدرآباد /11فروری، ( سیاست نیوز) حکومت نے 32 اسپیشل گریڈ ڈپٹی کلکٹرس و ڈپٹی کلکٹرس کے تبادلے اور پوسٹنگ کے احکام جاری کئے ہیں۔6 اسپیشل گریڈ ڈپٹی کلکٹرس کو پوسٹنگ کا انتظار تھا جنہیں مختلف اضلاع میں تعینات کیا گیا ۔ پرنسپل سکریٹری ریوینیو نوین متل نے جی او آر ٹی 72 جاری کیا۔ محمد اسد اللہ اسپیشل گریڈ ڈپٹی کلکٹر جنہیں پوسٹنگ کا انتظار تھا ایڈیشنل کلکٹر ریوینیو ونپرتی مقرر کیا گیا۔ ایم وینکٹیشورلو اسپیشل گریڈ ڈپٹی کلکٹر کو ایڈیشنل کلکٹر ریوینیو گدوال مقرر کیا گیا۔ کے آدی لکشمی اسپیشل گریڈ ڈپٹی کلکٹر کو ایڈیشنل کلکٹر ریوینیو ورنگل مقرر کیا گیا۔ ایس کرن کمار کو ایڈیشنل کلکٹر ریوینیو نظام آباد ، ڈی سرینواس ریڈی کو ایڈیشنل کلکٹر ریوینیو حیدرآباد، بی کشن راؤ کو انسپٹنگ آفیسر آفیشیل لینگویج سکریٹریٹ، کے راما کرشنا کو ریوینیو ڈیویژنل آفیسر محبوب نگر، وائی رنگناتھ راؤ کو ریوینیو ڈیویژن آفیسر کاماریڈی، اے نرملا ڈپٹی کلکٹر کو اسپیشل ڈپٹی کلکٹر لینڈ ایڈمنسٹریشن محبوب نگر، ٹی سرینواس راؤ کو اسپیشل ڈپٹی کلکٹر گدوال، آر سریتا کو اسپیشل ڈپٹی کلکٹر ناگرکرنول، بی ارونا ریڈی کو اسپیشل ڈپٹی کلکٹر ناگرکرنول اور کے شنکر کمار کو اسپیشل ڈپٹی کلکٹر پالونچہ مقرر کیا گیا۔ ای ملیا کو اسپیشل ڈپٹی کلکٹر گوداوری کھنی، کے ناگا لکشمی کو اسپیشل ڈپٹی کلکٹر ظہیرآباد، بی گنگیا کو اسپیشل ڈپٹی کلکٹر نرمل، کے مہیپال کو اسپیشل ڈپٹی کلکٹر اربن لینڈ سیلنگ حیدرآباد اور وی شیکھر ریڈی کو ریوینیو ڈیویژنل آفیسر چوٹ اپل مقرر کیا گیا۔1