تلنگانہ میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر ہریش راؤ کا اظہار تشویش

   

حیدرآباد 14 جولائی (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر ٹی ہریش راؤ نے تلنگانہ میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر تشویش ظاہر کی اور عوام پر زور دیا کہ وہ بہتر مستقبل کے لئے سرسبز و شاداب ماحول کو برقرار رکھیں۔ انھوں نے کہاکہ انسانی زندگی کا انحصار ہرے بھرے ماحول پر ہے۔ ہمیں چاہئے کہ اس کا تحفظ کریں۔ ہریش راؤ نے اربن پارک سدی پیٹ میں مقامی قائدین کے ساتھ ہریتا ہرم پروگرام میں شرکت کی۔