تلنگانہ میں بی جے پی کی ڈبل انجن سرکارکا دعویٰ

   

کارکنوں سے متحرک ہونے بنڈی سنجے کی اپیل
حیدرآباد۔18۔ مئی (سیاست نیوز) بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے نے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کی ڈبل انجن سرکار کا برسر اقتدار آنا یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ عوام بی جے پی کو ٹی آر ایس کے متبادل کے طور پر قبول کرچکے ہیں۔ پرجا سنگرام یاترا سے عوام میں نیا جوش و خروش پیدا ہوا ہے اور ٹی آر ایس حکومت کا زوال یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ عوام کے حقوق کا تحفظ صرف بی جے پی کرسکتی ہے۔ ٹی آر ایس نے گزشتہ 7 برسوں میں انتخابی وعدوں سے انحراف کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔بنڈی سنجے نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ بوتھ سطح تک پارٹی کے استحکام پر توجہ دیں۔ ریاست کے تمام اضلاع میں پارٹی کا موقف مستحکم ہے۔ سنجے نے کہا کہ 25 مئی کو کریم نگر میں ہندوؤں کے اتحاد کیلئے یاترا کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ضلع کے تمام علاقوں سے پارٹی کارکن شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امیت شاہ کے دورہ تلنگانہ نے بی جے پی کارکنوں کے حوصلوں کو بلند کردیا ہے۔ر