حیدرآباد۔31۔مارچ (سیاست نیوز) چیف سکریٹری شانتی کماری نے ریاست میں اسپیشل فوڈ پروسیسنگ زونس کے قیام کے مسئلہ پر عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ پرنسپل سکریٹری انڈسٹریز جیش رنجن ، منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن نرسمہا ریڈی اور دیگر نے شرکت کی ۔ چیف سکریٹری نے بتایا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ ریاست کو غذا و زراعت کے شعبہ میں نمایاں ترقی دینے میں سنجیدہ ہیں۔ ہر ضلع میں فوڈ پروسیسنگ زونس کے قیام کے امکان کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ چیف سکریٹری نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ریاست میں 7 مقامات پر فوڈ پروسیسنگ زونس کے قیام کی حکمت عملی تیار کریں۔ سرمایہ کاروں نے اس سلسلہ میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ریاست میں دھان کی پیداوار میں اضافہ کے پیش نظر رائس ملز کو فوڈ پروسیسنگ زونس میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے پروسیسنگ زونس میں رائس ملز کے قیام کیلئے آئندہ 5 ماہ میں اراضی مختص کرنے کی ہدایت دی۔ر