حیدرآباد۔ 26مئی(یواین آئی) ریاستی وزرا سرینواس یادو اور ہریش راؤ نے 50 بستروں والے سرکاری ہاسپٹل کا معائنہ کیا۔ وزیرصحت ہریش راؤ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کانگریس دور میں ریاست میں صرف تین میڈیکل کالجس تھے تاہم ٹی آرایس برسر اقتدار آنے کے بعد 12میڈیکل کالجس قائم کئے گئے ۔آئندہ برسوں میں ان کی تعداد کو 33 کردیا جائیگا۔ ہریش راؤ نے کہاکہ ریاست میں 33 پیلیٹیو کیرسنٹرس کا قیام عمل میں لایاگیا ہے ۔ہر پبلک ہیلت سنٹر سرکاری اسپتال میں 57 معائنے مفت کئے جارہے ہیں۔حکومت نے 33 ٹی ڈائگناسٹک سنٹرس بھی قائم کئے ہیں۔آروگیہ شری اسکیم سے متعلق کانگریس کی تنقیدوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جاریہ سال تین لاکھ 62ہزارافراد نے آروگیہ شری اسکیم کی خدمات سے استفادہ کیا۔