تلنگانہ میں کورونا کیسیس میں کمی

   


حیدرآباد ۔ 5 ستمبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں کورونا مریضوں کی تعداد میں بتدریج کمی ہورہی ہے ۔ اتوار کو کووڈ ۔19کے 102 نئے مریض ریکارڈ کئے گئے جب کہ 8456ٹسٹ کئے گئے ۔ ریاست میں فعال مریضو ں کی تعداد 1116بتائی گئی ہے ۔ کورونا سے کسی کے فوت ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ کل ریکارڈ کئے گئے 102 نئے مریضوں میں 60 مریض حیدرآباد میں بتائے گئے ۔