تلنگانہ میں کورونا کے 441 نئے کیس

   

حیدرآباد۔/17 جولائی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 441 کیس درج کئے گئے جبکہ 692 افراد صحت یاب ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق 4649 مریض آئسولیشن میں زیر علاج ہیں۔ جمعہ اور ہفتہ کے دوران 21616 ٹسٹ کئے گئے جن میں 344 کا نتیجہ باقی ہے۔ حیدرآباد میں 272 کیس درج کئے گئے جبکہ کتہ گوڑم 14 ، جنگاؤں 9 ، کھمم 15 ، محبوب آباد 9 ، ملکاجگیری 26 ، نلگنڈہ 9 ، رنگاریڈی 21 اور سنگاریڈی میں 9 کیس درج کئے گئے۔ر