حیدرآباد۔/3 اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 992 کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 852 افراد صحت یاب ہوئے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق ریاست میں ایکٹیو کیسس کی تعداد 6132 ہے اور یہ مریض آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ گزشتہ دو دنوں میں کورونا کے41182 ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 842 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ ریاست میں کورونا کیسس کے علاوہ ایکٹیو کیسس کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا۔ حیدرآباد میں 376 کیسس درج کئے گئے جبکہ عادل آباد 14، جگتیال 11 ، جنگاؤں 13 ، کریم نگر 57 ، کھمم 32 ، محبوب نگر 20 ، محبوب آباد 19 ، منچریال 21، میدک 10 ، ملکاجگیری 54 ، نلگنڈہ 37 اور بھونگیر میں 32 کیسس درج کئے گئے۔ر