تلنگانہ میں گرمی کی لہرمیں قدرے کمی

   

حیدرآباد5مارچ(یواین آئی)تلنگانہ میں گرمی کی لہرمیں قدرے کمی درج کی گئی ہے ۔دوسری طرف شمالی تلنگانہ کے اضلاع جیسے عادل آباد، آصف آباد، منچریال، نرمل، پداپلی، نظام آباد، جگتیال، بھوپال پلی، کریم نگر میں آج رات سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی۔ حیدرآباد میں بھی آج رات سے درجہ حرارت میں گراوٹ کا امکان ظاہر کیاگیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں اچانک کمی کی وجہ شمالی ہندوستان سے آنے والی اچانک سرد ہوائیں ہیں۔ شمالی تلنگانہ میں بعض مقامات پر سردی کی لہر ہے ۔ 6 اور 7 مارچ کے درمیان صبح کا درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا۔