تلنگانہ :کورونا کے 517 نئے کیس، 2 اموات

   

حیدرآباد : تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 517 نئے کیس منظر عام پر آئے جبکہ 862 افراد صحت یاب ہوئے ۔ اِس مدت میں دو افراد فوت ہوئے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق پازیٹیو کیسوں کی تعداد 273858 ہوچکی ہے۔ جبکہ صحتیاب مریض 264606 ہیں۔ کورونا سے تاحال 1474 افراد فوت ہوئے۔ 7778 ایکٹیو کیسیس ہیں جن میں سے 5803 ہوم آئسولیشن کے تحت زیرعلاج ہیں۔ ہفتہ اور اتوار کے درمیان 33098 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 644 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں 102 نئے کیسیس منظر عام پر آئے جبکہ کتہ گوڑم 26 ، جگتیال 19 ، جنگاؤں 17، کریم نگر 33، کھمم 16، منچریال 15، ملکاجگیری 36، نلگنڈہ 15، رنگاریڈی 57، سنگاریڈی 21، سدی پیٹ 11 اور ورنگل اربن میں 28 نئے کیسیس منظر عام پر آئے۔