منادر ، مساجد ، گرجا گھروں ، گردواروں کو 7 روپئے کے بجائے 5 روپئے فی یونٹ سربراہ کرنے کی تجویز
حیدرآباد ۔ 7 ڈسمبر ۔ ( سیاست نیوز) ریاست میں عبادت گاہوں کو برقی چارجس میں بڑی راحت ملنے والی ہے ۔ ساؤتھ ؍ نارتھ تلنگانہ پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن (TSSPDCL/TSNPDCL) نے عبادت گاہوں منادر ، مساجد ، گرجا گھروں اور گردواروں کیلئے برقی کی قیمتوں کو 7 روپئے سے کم کرتے ہوئے 5 روپئے فی یونٹ کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔ ساتھ ہی فکسڈ ؍ ڈیمانڈ چارجس میں معمولی اضافہ کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے ۔ LT-5(B) زمرہ کے تحت 2 کلو واٹ سے کم لوڈ والے عبادت گاہوں کیلئے موجودہ فکسڈ ؍ ڈیمانڈ چارجس کو 21 روپئے سے بڑھاکر 30 روپئے کرنے اور ساتھ ہی انرجی چارجس فی یونٹ 6.40 روپئے سے گھٹاکر 5 روپئے کرنے کی رائے پیش کی گئی ہے ۔ اسی زمرے میں 2 کلو واٹ زیادہ عبادت گاہوں کیلئے ڈیمانڈ ؍ فکسڈ چارجس کو 21 روپئے سے بڑھاکر 30 روپئے کرنے اور انرجی چارجس کو 7 روپئے سے کم کرکے 5 روپئے فی یونٹ کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔ ایچ ٹی اور دیگر زمروں کے برقی کنکشنس پر مشتمل بڑی عبادت گاہوں کیلئے خصوصی ایچ ٹی ہولی ریلجیس کے نام سے ایک نئے زمرے کو متعارف کرایا گیا ہے ۔ اس زمرے کیلئے فکسڈ ؍ ڈیمانڈ چارجس 30 روپئے اور فی یونٹ 5 روپئے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔ فی الحال عبادت گاہوں کیلئے ایچ ٹی ۔ 2 اور دیگر زمرے کے تحت 475 روپئے ڈیمانڈ چارجس کی حیثیت سے عائد کیا جارہا ہے ۔ 11KVکنکشنس ہوں تو فی یونٹ 8.80 روپئے اور 33KV کنکشن کو 8 روپئے فی یونٹ اس سے زیادہ کا کنکشن رہنے پر فی یونٹ 7.80 روپئے فی یونٹ چارجس عائد کئے جارہے ہیں ۔ تازہ پیش کردہ تجاویزوں میں ایچ ٹی زمرے کی عبادت گاہوں کو بڑی راحت حاصل ہوگی ۔ عبادت گاہوں کے منتظمین کی جانب سے برقی شرحوں میں کمی کرنے کی گئی اپیل کا جائزہ لینے کے بعد ڈسکامس نے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ غیرمنافع بخش عبادت گاہیں انکم ٹیکس ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ عبادت گاہیں ہی برقی شرحوں میں کمی کے مستحق ہوں گی ۔ ان تجاویز کو (ERC) کی جانب سے منطوری دی جاتی ہے تو عبادت گاہوں میں برقی چارجس کم کرنے کے عمل کا آئندہ سال یکم اپریل سے شروع ہوگا ۔ ن