حیدرآباد22جنوری(یواین آئی) محکمہ موسمیات نے کہاکہ آئندہ تین دنوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں کہر کا امکان ہے ۔آئندہ دو دنوں کے دوران بعض مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت معمول سے 2تا3 ڈگری سیلسیس کم رہنے کا امکان ہے ۔آئندہ سات دنوں کے دوران تلنگانہ میں خشک موسم رہنے کا امکان ہے ۔
تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں بعض مقامات میں سردی کی لہر برقرار رہی۔