تلنگانہ ہائیکورٹ میں جگن موہن ریڈی کو راحت

   

حیدرآباد 9 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے چیف منسٹر آندھراپردیش جگن موہن ریڈی کو راحت دیتے ہوئے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کو ہدایت دی کہ وہ منی لانڈرنگ کیس میں سی بی آئی عدالت کے فیصلہ تک انتظار کریں۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ ای ڈی کیلئے مناسب نہیں ہے کہ وہ عدالت سے کسی جرم میں واضح فیصلے سے قبل ہی اپنے موقف کو طئے کرے۔ چیف جسٹس اجل بھویاں اور جسٹس وجئے بھاسکر ریڈی پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے کہا کہ یکساں نوعیت کے مقدمہ میں ای ڈی کو کارروائی سے قبل سی بی آئی عدالت کے فیصلہ کا انتظار کرنا چاہئے کیونکہ عدالت کا معاملہ یکساں نوعیت کا ہے۔ جگتی پبلیکیشن جو جگن موہن ریڈی کا ادارہ ہے، نے ای ڈی کے اقدام کو چیلنج کرکے درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ سی بی آئی کی ٹرائل تک ای ڈی کو انتظار کرنا چاہئے جبکہ ای ڈی کا موقف ہے کہ وہ اپنے طور پر کارروائی کرسکتا ہے ۔ ر