حیدرآباد 10 اپریل ( سیاست نیوز ) جاریہ سال ڈپلوما اور بی ایس سی میاتھس کے طلبا کیلئے انجینئرنگ سال دوم اور فارمیسی انڈر گریجویٹ داخلوں کیلئے تین نئے کورسیس بھی دستیاب رہیں گے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ کامن انٹرنس ٹسٹ ( ٹی ایس ۔ ای سیٹ ) 2020 میں جاریہ سال آٹومیشن و روبوٹکس ‘ کمپیوٹر سائنس و ڈیزائین اور فارماسیوٹیکل انجینئرنگ کورسیس متعارف کروائے گئے ہیں۔ ڈپلوما ان میکانیکل انجینئرنگ ‘ الیکٹرانکس و کمیونیکیشن انجینئرنگ اور الیکٹرنکس انسٹرومینٹیشن انجینئرنگ ڈپلوما کے طلبا آٹومیشن و روبوٹکس کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں ۔ اسی طرح ڈپلوما ان کمپیوٹر انجینئرنگ ‘ الیکٹرانکس و کمپیوٹرس انجینئرنگ ‘ انفارمیشن ٹکنالوجی ڈپلوما اور اسپیشل ڈپلوما ان الیکٹرانکس ( کمپیوٹر ) انجئیرنگ کے ذریعہ ہی کمپیوٹر سائینس اینڈ ڈیزائین کورس بی ٹیک میں داخلہ لیا جاسکتا ہے ۔ فارماسیوٹیکل انجینئرنگ کیلئے امیدواروں کو فارمیسی میں ڈپلوما ہولڈر ہونا ضروری ہے ۔ جو طلبا ان نئے کورسیس میں رجسٹریشن کرونا چاہتے ہیں انہیں انٹرنس ٹسٹ کے متعلقہ امتحان میں کوالیفائی ہونا پڑیگا ۔ فارمیسی کورس میں بی ایس سی میاتھس کے امیدوار بی ای بی ٹیک کورسیس میں اپنے انٹیگریٹیڈ رینک کی بنیاد پر داخلہ پاسکتے ہیں۔