حیدرآباد 26اپریل(یواین آئی)تلنگانہ اور چھتیس گڑھ کی سرحد پر فورسس کا تلاشی آپریشن جاری ہے ۔ کل انکاؤنٹر میں تین خاتون ماونوازہلاک ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسس ان جنگلات میں ماونوازوں کی تلاش کررہے ہیں۔یہ سرچ آپریشن گنجاپرتی، نمبی، پوجاری کانکیر، بھیمورم پاڈو اور کستوری پاڈو علاقوں میں پھیلے کارگٹہ جنگلات میں شدت سے جاری ہے تاکہ ماونوازوں کو گرفتارکیا جا سکے اور علاقہ کو محفوظ بنایا جا سکے ۔