تمام اضلاع میں کے سی آر کٹس کی تقسیم

   

حیدرآباد ۔ 7 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ریاستی حکومت نے تمام 33 اضلاع میں کے سی آر نیوٹریشن کٹس کی تقسیم کے لیے بجٹ میں 200 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں ۔ چنانچہ اب تمام اضلاع میں یہ کٹس تقسیم کئے جائیں گے ۔ پہلے کے سی آر نیوٹریشن کٹس ان آٹھ اضلاع ہی میں تقسیم کئے گئے تھے جہاں حاملہ خواتین میں انیمیا کا مسئلہ زیادہ تھا ۔ وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ اس سال اس اسکیم سے چار لاکھ سے زائد حاملہ خواتین مستفید ہوں گی ۔ گذشتہ سال کے بجٹ میں محکمہ صحت کے لیے 11,440 کروڑ روپئے مختص کئے گئے تھے اس سال کے بجٹ میں اس محکمہ کے لیے 12,161 کروڑ روپئے مختص کرتے ہوئے ماں اور بچہ کی صحت پر زیادہ توجہ دی گئی ہے ۔۔