کولکتہ ۔6ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارامن نے جمعہ کے دن کہا کہ حکومت تمام شعبوں کو درپیش چیالنجوں کا منہ توڑ جواب دے گی ۔ وہ کولکتہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں علم ہے کہ کن شعبوں کو چیلنجس درپیش ہیں ۔ ہم ان کا منہ توڑ جواب دیں گے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ انہیں بھی ہم سے ممکنہ تعاون کرنا چاہیئے ۔ وہ حالیہ معاشی انحطاط سے درپیش چیلنجوں کے بارے میں سوال کا جواب دے رہی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ جاریہ مالی سال مالیہ کی وصولی کے بعد ہمیں امید ہے کہ چیلنجس کا منہ توڑ جواب دے سکیں گے ۔