تنزانیہ میں پولیس وین اور ٹرک میں تصادم، 4 افراد ہلاک

   

ڈوڈوما۔ تنزانیہ کے شمال مغربی علاقہ گیتا میں پولیس وین اور ٹرک کے درمیاں تصادم کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افرادہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے گیتا ریجنل پولیس کمانڈر ہنری موائیمبے کے بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ حادثہ گزشتہ شام گیتا۔موانزا ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب قیدیوں کو لے جانے والی پولیس وین سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 2 پولیس اہلکار اور 2 قیدی مواقع پر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔ ریسکیو ٹیم نے ہلاک ہونیوالوں کی نعشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرا دیا ہے۔