تھائی لینڈ میں ’پانی پر چلتی ٹرین‘ کی مقبولیت

   

بنکاک : پٹری پر دوڑتی ٹرین تو سب نے دیکھی ہے مگر تھائی لینڈ میں آج کل اس ٹرین کے چرچے ہیں جو ’پانی پر تیرتی‘ نظر آتی ہے۔میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ میں ایک وسیع و عریض ڈیم کے اوپر پْل بنا کر ٹرین کی گزرگاہ بنائی گئی ہے جو چند برسوں سے چل رہی ہے اور سیاحوں میں بہت مقبول ہے تاہم اس بار صورت حال اس سے کچھ ہٹ کر ہے۔لوگ دھڑا دھڑ اس کے ٹکٹ خرید رہے ہیں اور ’آبی ٹرین‘ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔اس بار مون سون کی بارشوں کے بعد پانی کی سطح تقریباً پْل تک بلند ہو گئی ہے اور جب ٹرین چلتی ہے تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے وہ پانی پر سے گزر رہی ہو۔ اس ٹرین کا روٹ دارالحکومت بینکاک سے شروع ہوتا ہے جو لوپ بری صوبے کے پاسک جولیسڈ ڈیم کے اوپر سے گزرتا ہے۔