واشنگٹن:پاکستانی نژاد کینیڈین بزنس مین تہور رانا کو امریکی عدالت سے جھٹکہ لگا ہے۔امریکی اپیل کورٹ نے کہا کہ اسے ہندوستان کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔ جس کے بعد تہور رانا کی جلد ہندوستان کو حوالگی کی امید بڑھ گئی ہے۔ تہور رانا 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں میں مطلوب ہے۔ رانا نے ممبئی میں دہشت گردانہ حملوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں ان کی ہندوستان حوالگی کو چیلنج کیا تھا۔ تاہم تہور راناکے پاس اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اختیار ہے۔ اس نے ابھی تک ہندوستان کو اپنی حوالگی کو روکنے کیلئے تمام قانونی آپشنز ختم نہیں کیے ہیں۔ 2008 میں دہشت گردوں نے 60 گھنٹے تک ممبئی پر قہر ڈھایا تھا۔ اس دوران دہشت گردوں نے 160 سے زائد افراد کو ہلاک کیا تھا۔