نئی دہلی : جہدکار تیستا سیتلواڈ ضمانت کی استدعا کے ساتھ سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی ہیں جبکہ اُنھیں اعلیٰ عہدیداروں کو ماخوذ کرنے کے منصوبہ کے ساتھ جعلی دستاویزات بنانے کے الزام پر گرفتار کیا گیا ہے۔عرضی کی سماعت 22 اگسٹ کو مقرر کی گئی ہے۔ یہ معاملہ 2002 ء کے فسادات سے متعلق ہے جس میں اُس وقت کے چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کو بھی ماخوذ کیا گیا تھا۔ مودی کو سپریم کورٹ سے کلین چٹ مل گئی۔