ممبئی۔ کام کے دوران کس طرح کرینہ کپور خان اپنے بیٹے تیمور کے لئے وقت نکالتے ہیں؟ بذریعہ ویڈیو کالس!۔
یہ سب جانتے ہیں تیمور لندن میں اپناوقت گذرا رہے ہیں وہیں کرینہ ممبئی او رلندن کے درمیان گشت کررہی ہیں‘ تاکہ گھر اور کام دونوں کو سنبھال سکیں۔
اب کرینہ کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پروائیرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنے بیٹے تیمور سے ویڈیوکال پر بات کررہی ہیں۔
ایک مختصر ویڈیو میں کرینہ کپور سفید اور زعفرانی رنگ کے لباس میں نہایت خوبصورت دیکھائی دے رہی ہیں
اور وہ ایک ریالٹی ڈانس شو کے ممبئی میں ایک سیٹ کے قریب جاتی ہوئی اس ویڈیو میں دیکھائی دے رہی ہیں اور ساتھ میں تیمور سے ویڈیوکال پر بات کررہی ہیں۔
تیمور بناشرٹ کے ادھر ادھر بھاگتے دیکھائی دے رہے ہیں جبکہ کرینہ بات چیت میں مصروف دیکھائی دے رہی ہیں۔
ریالٹی شو کے علاوہ کرینہ ’گڈ نیوز‘ اور ’انگریزی میڈیم‘ جیسے فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں