ج4جون کو1983ورلڈ کپ پر بنی فلم83 ریلیز ہوگی

   


ممبئی۔ بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی آنے والی فلم 83 رواں سال4 جون کو ریلیز ہوگی۔ یہ فلم ہندوستان کی 1983 میں ورلڈ کپ کی فتح پر مبنی ہے ۔رنویر نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی پہلی ورلڈ کپ خطابی کامیابی پر بنائی گئی فلم میں مرکزی کردار اداکیا ہے ۔ فلم میں رنویر ورلڈ کپ کے فاتح کپتان کپل دیو کے کردار میں نظر آئیں گے ۔ رنویر نے کہا ہے کہ یہ فلم 4 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ رنویر نے ٹویٹ کرکے مداحوں کو یہ خبر دی ہے ۔ فلم کے پوسٹرشائع کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ آپ سے 4 جون 2021 کو ہندی ، تمل ، تلگو ، کنڑ ، ملیالم ، سنیما ہال میں ملتے ہیں۔واضح رہے کہ فلم 83 گزشتہ برس ریلیز ہونے والی تھی لیکن کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلم کی ریلیز ملتوی کردی گئی۔ فلم کی ہدایتکاری کبیر خان نے کی ہے ۔