فرقہ وارانہ کشیدگی کا نتیجہ ، دونوں فرقوں کے درمیان سنگباری میں 24 افراد زخمی
جئے پور ۔ 14 اگسٹ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) دس پولیس اسٹیشنوں کے دائرہ کار میں پانچ دن کیلئے امتناعی احکام برخواست کردیئے گئے ۔ یہاں پر فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہونے کے پیش نظر امتناعی احکام نافذ کئے گئے تھے ۔ مبینہ طورپر 15 افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ چہارشنبہ کے دن ایک اعلیٰ سطحی پولیس عہدیدار نے کہاکہ موبائیل اور انٹرنیٹ سرویس خدمات پہلے ہی بحال کی جاچکی ہیں کیونکہ یوم آزادی تقریبات اور رکھشا بندھن تہوار منائے جارہے ہیں۔ تاحال جملہ 15 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ پولیس کی مزید جمعیت اُن علاقوں میں تعینات کی گئی ہے جہاں کشیدگی برقرار ہے ۔ قانون تعزیرات ہند کی دفعہ 144 جس کے تحت کشیدہ حالات والے علاقوں میں چار سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر امتناع عائد کیا جاتا ہے ۔ دس پولیس اسٹیشنوں کے علاقوں میں گزشتہ پانچ دن سے نافذ ہیں۔ راجستھان ڈی جی پی بھوپیندر سنگھ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 24 افراد بشمول 9 ملازمین پولیس اُس وقت زخمی ہوگئے تھے جبکہ دونوں فرقوں کے افراد نے ایک دوسرے پر جئے پور میں سنگباری کی تھی ۔ یہ تشدد کا واقعہ پیر کی رات پیش آیا تھاجبکہ اقلیتی طبقہ کے ارکان نے دہلی کی شاہراہ عیدگاہ کے قریب روک دی تھی ۔ گلٹا گیٹ اور پولیس اسٹیشن ہردوار میں جانے والی بس کو زخمی مسافرین کو علاج کی غرض سے چھوڑکر جانے کے لئے احتجاجیوں کے زور دینے کے بعد تشدد پھوٹ پڑا تھا ۔ سنگھ نے کہاکہ پانچ علحدہ علحدہ مقدمات ان واقعات کے سلسلے میں جو گزشتہ تین دن سے پیش آئے تھے درج کئے گئے ہیں۔