جاریہ سال دمہ کے مریضوں کیلئے مچھلی کی دوا تقسیم نہیں ہوگی ، بتھنی برادرس کا فیصلہ

   

حیدرآباد۔/25 مئی، ( سیاست نیوز) دمہ کے مریضوں کو جاریہ سال مچھلی میں دوا نہیں دی جائے گی۔ گزشتہ کئی دہوں سے حیدرآباد میں استھما کے مریضوں کیلئے مچھلی کی دوا تقسیم کرنے والے بتھنی برادرس نے یہ اعلان کیا۔ بتھنی خاندان کے نمائندہ بتھنی گوری شنکر نے کہا کہ ان کے آباء و اجداد کئی دہوں سے دمہ کے مریضوں کی خدمت کررہے ہیں۔ گزشتہ کئی برسوں سے نمائش گراؤنڈ پر دوا کی تقسیم کا عمل جاری ہے تاہم جاریہ سال کورونا تحدیدات کے پیش نظر حکومت نے مچھلی کی دوا کی تقسیم کی اجازت پر عارضی روک لگادی ہے۔ انہوں نے استھما کے مریضوں سے خواہش کی کہ وہ دوا کیلئے حیدرآباد آنے کی زحمت نہ کریں۔ ہر سال مرگ کے آغاز کے ساتھ ہی حیدرآباد میں دوا تقسیم کی جاتی ہے اور نہ صرف تلنگانہ بلکہ ملک کی دیگر ریاستوں اور بیرونی ممالک سے بھی مریض دوا کیلئے حیدرآباد کا سفر کرتے رہے ہیں۔ ر