جان ایف کینیڈی کے بھتیجے 2024 کے صدارتی امیدوار

   

واشنگٹن : آنجہانی امریکی صدر جان فٹزگیرالڈ کینیڈی کے بھتیجے رابرٹ فٹزگیرالڈ کینیڈی جونیئر 2024 کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی طرف سے حصہ لیں گے۔ وہ پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں، 69 سالہ رابرٹ کینیڈی جونیئر نے فیڈرل الیکشن کمیشن میں اپنے کاغذاتِ نامزدگی چہارشنبہ کے روز جمع کروائے۔ 2021 میں انسٹاگرام نے ان کا اکاؤنٹ معطل کر دیا تھا کیونکہ وہ کورونا وائرس سے متعلق بیبنیاد دعوے کر رہے تھے۔ رابرٹ کینیڈی جونیئر ماحولیاتی وکیل ہیں، ان کے والد رابرٹ کینیڈی امریکہ کے اٹارنی جنرل تھے۔