جاپان میں 20ویںایشیائی کھیلوں کی شاندار افتتاحی تقریب

   

شہنشاہ ناروہیتو نے ایشیائی کھیلوں کے آغاز کا با ضابطہ اعلان کیا‘ انڈین مینس ہاکی ٹیم کا آج انڈونیشیا سے افتتاحی مقابلہ
ٹوکیو۔19؍ستمبر ( ایجنسیز )پریڈ کے اختتام کے بعد افتتاحی تقریب میں تقاریر کا سلسلہ شروع ہوا۔ اولمپک کونسل آف ایشیا کے صدر جوان بن حمد بن خلیفہ آل ثانی نے اجتماع سے خطاب کیا۔ ان کے بعد جاپان کے شہنشاہ ناروہیتو نے خطاب کرتے ہوئے 2026 ایشیائی کھیلوں کے باضابطہ افتتاح کا اعلان کیا۔ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں شوٹر منو بھاکر اور کبڈی اسٹار پون شراوت ہندوستان کے پرچم بردارتھے۔ قبل ازیں منو بھاکر کے ساتھ جیولن تھرو کے بجائے شاٹ پٹ ایتھلیٹ تاجندر پال سنگھ تور کو پرچم بردار مقرر کیا گیا تھا تاہم تقریب کیلئے درکار کِٹ کی ترسیل میں لاجسٹک تاخیر کے باعث وہ تقریب میں شرکت نہیں کر سکے۔ہندوستانی ہاکی ٹیم کے سابق عظیم گول کیپر پی آر سری جیش نے کمنٹری باکس سے کہا کہ وہ خاص طور پر ان ہاکی کھلاڑیوں کو دیکھنے کے منتظر ہیں جن کے ساتھ انہوں نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران ڈریسنگ روم شیئر کیا تھا۔ سری جیش کی قیادت میں ہندوستان نے ایشین گیمز میں دو طلائی اور ایک کانسی کا تمغہ جیتا تھاتاہم ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم افتتاحی تقریب میں موجود نہیں رہی کیونکہ وہ اپنا پہلا مقابلہ کل صبح کھیلے گی۔ سری جیش نے کہا کہ ہاکی جیسے ٹیم ایونٹ میں کھلاڑیوں کو افتتاحی تقریب میں شرکت کا موقع عموماً نہیں ملتا کیونکہ مقابلے کئی دنوں تک جاری رہتے ہیں۔ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی سونی لِو کے انگریزی کمنٹری باکس میں سری جیش کے ساتھ موجود ہیں۔ ثانیہ نے کہا کہ اگلے روز میچ ہونے کی وجہ سے انہیں ماضی میں چند افتتاحی تقاریب میں شرکت سے محروم ہونا پڑا تھا تاہم افتتاحی تقریب میں شرکت زندگی بھر کا تجربہ ہے۔ثانیہ کے مطابقہر کھلاڑی کو اپنی زندگی میں کم از کم ایک مرتبہ افتتاحی تقریب کا تجربہ ضرور کرنا چاہیے۔ جاپان کے ایچی۔ناگویا میں ایشین گیمز 2026 کا انعقاد 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ہوگا۔ تاہم کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز افتتاحی تقریب سے 9 روز قبل 10 ستمبر سے ہی ہو چکا ہے۔ ہندوستانکی مہم کا آغاز 17 ستمبر کو ٹیک بال سے ہوا جبکہ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم 18 ستمبر کو کوارٹر فائنل میں جاپان کے خلاف میدان میں اتری۔ہندوستانی کرکٹ اور کبڈی میں مردوں اور خواتین دونوں کی ٹیمیں اپنے اعزازات کا دفاع کریں گے ۔ اس کے علاوہ ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم بھی ایشین گیمز میں دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے حصہ لے گی ۔ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم 2026 ایشین گیمز میں اپنی مہم کا آغاز 20 ستمبر 2026 کو انڈونیشیا کے خلاف کرے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ صبح 11.30 بجے (ہندوستانی معیاری وقت) شروع ہوگا- ۔دریں اثنا، دو مرتبہ کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو ہندوستان کی بیڈمنٹن مہم کی قیادت کریں گی۔ بیڈمنٹن کے مقابلے 20 ستمبر سے اچینومیا سٹی میونسپل جمنازیم میں شروع ہوں گے۔