ٹوکیو : جاپان کے اشیکاوا صوبے میں نوٹو اور سوزو کے علاقوں میں ہونے والی شدید بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی۔سرکاری ٹیلی ویژن این ایچ کے کی خبر کے مطابق نوٹو اور سوزو کے علاقوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔حکام نے اعلان کیا کہ آفات میں 9 افراد کی جانیں گئیں اور 8 افراد لاپتہ ہو گئے۔بہت سے لوگوں کے متاثرہ علاقے میں محصور ہونے کا ذکر کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ان لوگوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔