جاپان کا مشاہداتی سیٹلائٹ کامیابی سے خلاء میں روانہ

   

ٹوکیو: جاپان نے زمینی حالات کی نگرانی اور قومی سلامتی کیلئے ڈیزائن مشاہداتی سیٹلائٹ کو H2A راکٹ کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ہے۔مٹسوبشی ہیوی انڈسٹریز نے بیان میں کہا ہے کہ مشاہداتی سیٹلائٹ کو لے جانے والا H2A راکٹ نمبر 49 ’کاگوشیما‘ صوبے کے ’تانیگاشیما‘ جزیرے پر واقع خلائی مرکز سے کامیابی سے خلاء میں بھیج دیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ مشاہداتی سیٹلائٹ خلا سے زمینی حالات کی نگرانی کرے گا۔ سیٹلائٹ کو آفات کے بعد نقصان کا تعین کرنے اور قومی سلامتی کے لئے استعمال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل مشاہداتی سیٹلائٹ کو خلاء میں بھیجنے کا منصوبہ ، ناموافق موسمی حالات کی وجہ سے2 مرتبہ ملتوی کیا گیا تھا۔