جرمن اسکولوں میں طلبہ کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

   

برلن : وفاقی جرمن ادارہ برائے شماریات نے اسکولوں میں طلبہ کی تعداد میں اضافہ کی ممکنہ وجوہات کے طور پر آبادی اور امیگریشن میں اضافہ کا حوالہ دیا۔ روسی حملہ کے بعد سے لاکھوں یوکرینی طلبہ اس وقت جرمن اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔ جرمن اسکولوں میں گزشتہ چھ برسوں کے دوران پہلی بار طلبہ کی مجموعی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافہ کا سبب جزوی طور پر یوکرین سے جنگ کے باعث ہونے والی مہاجرت بھی بتائی جاتی ہے۔ وفاقی جرمن دفتر شماریات نے بتایا کہ تعلیمی سال دو ہزار بائیس اور تیئیس میں جرمن اسکولوں میں داخلہ لینے والے طلبا و طالبات کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق اس سال اسکولوں میں نئے داخل ہونے والے بچوں کی تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں 1.9 فیصد زیادہ رہی۔ 2016-17 کے تعلیمی سال کے بعد سے جرمنی میں یہ اس تعداد میں اپنی نوعیت کا پہلا اضافہ ہے۔