برلن : جرمنی میں ٹرین اور بس کے تصادم کے نتیجے ٹرین بھی پٹڑی سے اتر گئی،جب کہ بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ واقعہ جنوبی جرمنی میں ریلوے پھاٹک پر پیش آیا۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ بس کا ڈرائیور اگلا شیشہ توڑتے ہوئے باہر جا پڑا اور بری طرح زخمی ہوگیا۔ خوش قسمتی سے بس میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا۔ دوسری جانب ٹرین میں ڈرائیور اور 2مسافر بھی شدید زخمی ہوئے ہیں ، جب کہ دیگر مسافروں کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔