جرمنی کے شہر اسٹیڈ میں فائرنگ ۔ 5 افراد ہلاک ۔ حملہ آور گرفتار

,

   

کئی افراد زخمی ۔ پولیس نے سارے علاقہ کی ناکہ بندی کردی ۔ حملہ آور کا مبینہ ساتھی بھی حراست میں لے لیا گیا
برلن 29 جون ( ایجنسیز ) شمالی جرمنی کے شہر اسٹیڈ میں آج فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس بہیمانہ واقعہ کے عد مشتبہ بندوق بردار اور ایک دوسرے ذمہ دار کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ایک یوتھ فیسیلیٹی کیق ریب اچانک ہی فائرنگ کردی گئی اور پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ پولیس نے سوشیل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ متاثرہ مقام سے دور چلے جائیں اور اپنی سلامتی اور سکیوریٹی کو یقینی بنائیں۔ میڈیا نے بتایا کہ ایک یوتھ ویلفیر فیسیلیٹی کے قریب اچانک ہی عوام پر فائرنگ کردی گئی تھی ۔ اس میں پانچ افراد گولیاں لگنے کی وجہ سے فوت ہوگئے ہیں جبکہ کچھ دوسرے افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ اسٹیڈ نامی یہ شہر ہیمبرگ کے مغرب میں واقع ہے اور اس کی آبادی 50 ہزار نفوس پر مشتمل ہے ۔ اس واقعہ کے بعد پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے مشتبہ بندوق بردار کے علاوہ ایک اور شخص کو بھی گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ دوسرا شخص بھی بندوق بردار کا معاون ہوسکتا ہے ۔ جرمنی میں حالانکہ بندوق اور گن سے متعلق قوانین امریکہ سے زیادہ سخت ہیںا ور عوامی قمامات پر شوٹنگ کے واقعات کم ہی پیش آتے ہیں۔ پچیس سال سے کم عمر والے افراد کو یہاں لائسنس نہیں دیا جاتا اور اس کیلئے انہیں نفسیاتی امتحان بھی پاس کرنا ہوتا ہے ۔ ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ فائرنگ کا مقصد کیا تھا ۔ پولیس اس تعلق سے معلومات حاصل کرنے تحقیقات کر رہی ہے ۔