ممبئی: 28 جنوری کو ممبئی کے اسلام جمخانہ میں جشن ہی ہندوستان مشاعرہ کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس مشاعرہ میں ملک اور بیرون ممالک سے شعراء کی شرکت ہوگی۔ اسکے علاوہ فلم انڈسٹری کی بھی کئی اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے ۔اسلام جمخانہ کے چیرمین یوسف ابرانی نے کہا کہ ممبئی میں اس طرز پر یہ پہلا مشاعرہ ہوگا جس میں نامور شخصیات شامل رہینگے ۔۔اسلام جمخانہ کے چیئرمین یوسف ابراہنی نے اخبار نویسیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مشاعرہ جشن ریختہ کی طرز پر کیا جائیگا جس میں ہر طبقے ہر میدان سے اہم شخصیات کو مدعو کیا جائیگا اس مشاعرے میں مشاعرے کے ساتھ ساتھ سوفی سنگیت اور ایوارڈ پروگرام بھی کیا جائیگا فلم انڈسٹری سے ڈائریکٹر انیس بزمی ، سچن پلگاؤنکر ،اسماعیل دربار،رومی جعفری،ساجد خان،شاعر نواز دیوبندی،ابرار کاشف،اظہر اقبال، مشتاق علی، سمیت کئی اہم شخصیات کی موجودگی رہیگی۔اسلام جمخانے کی سنگ بنیاد سن 1891 میں قاضی شہاب الدین..جسٹس بدرالدین طیب جی سر ابراہیم رحمت اللہ ابو بھائی جسدانوالہ جیسے لوگوں نے رکھی مقصد تھا کہ یہاں قوم ملت کے مسائل اور مسلمانوں کی مضبوط مستحکم بنانا تاکہ وہ ملک اور قوم کے لئے کچھ کرسکیں …اسی مشن کو اب جمخانے نے دور حاضر کی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے مشن میں تبدیلی لائی تاکہ اس خواب کو پورا کیا جاسکے جو اسکی بنیاد رکھنے والوں نے آج سے 125برس قبل دیکھا تھا ۔