پرتاپ گڑھ : اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی پولیس نے آئی ایس افسر بھانجے کے فرضی دستخط بناکر بینک سے کروڑوں روپے قرض لینے والے بی جے پی لیڈر ماموں کو پیر کی تاخیر شام شہر کے راجاپال چوراہے سے گرفتار کر جیل بھیجا ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ستپال انتل نے آج بتایا کہ شہر کے امبیڈگر چوراہے واقع سٹی پیلیس کے مالک آئی اے ایس افسر ابھے سنگھ نے سال 2020 میں اپنے حقیقی ماموں بی جے پی لیڈر روی پرتاپ سنگھ کے خلاف تھانہ سٹی کوتوالی میں فریب دہی کا کیس درج کرایا تھا ۔الزام ہے کہ ان کی فرضی دستخط سے روی پرتاپ سنگھ نے اربن کوآپریٹیو بینک سے ایک کروڑ 62 لاکھ روپئے قرضی لیا ہے ۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس کی تحقیقات میں دستاویز کے ملان پر آئی اے ایس کی فرضی دستخط پائی گئی ۔پولیس نے تحقیقات کے بعد ملزم روی پرتاپ سنگھ کے خلاف عدالت میں فرد جرم داخل کیا ۔پولیس نے پیر کی تاخیر شام ملزم روی پرتاپ سنگھ کو راجاپال چوراہے سے گرفتار کر لیا ۔ ملزم کو جیل بھیجا گیا ۔