جعلی ٹیلی فون کالوں سے راشن کارڈ ہولڈر زہوشیار رہیں

   

سری نگر: محکمہ خوراک، شہری رسدات و امور صارفین نے وادی کشمیر میں جاری ای ۔ کے وائی سی تصدیقی مہم کے دوران عوام کو جعلی ٹیلی فون کالوں سے خبر دار رہنے کی تاکید کی ہے ۔محکمے کا کہنا ہے کہ وہ صارفین سے ٹیلی فون کال کے ذریعے کسی قسم کی کوئی جانکاری طلب نہیں کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صارفین کو ای کے وائی سی ویری فکیشن کے لئے اپنے اپنے فیئر پرائس ڈیلروں کی طرف رجوع کرنا ہے ۔محکمے کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ محکمے کی نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم حکومت ہند کی ہدایات کے مطابق محکمہ کی طرف سے جاری راشن کارڈ ہولڈروں کی ای – کے آئی سی مہم کا ناجائزہ فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ بے ایمان عناصر صارفین سے ٹیلی فون کرکے کچھ اہم معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہینڈ آئوٹ میں کہا گیا: ‘یہ سمجھا جاتا ہے کہ کچھ لوگ اس طرح کے جال میں پھنس سکتے ہیں جس سے ان کو مالی یا دوسرا کوئی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔