جل شکتی ابھیان کمیٹی کے وفد کا دورہ جگتیال

   

جگتیال۔/19جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے شرت نے جل شکتی ابھیان کمیٹی کے مرکزی وفد کے شریک معتمد بپن چندرا کے ہمراہ رام پور پمپ ہاؤز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کالیشورم پراجکٹ سے متعلق انہیں واقف کروایا۔ مرکزی وفد کے اراکین نے اس موقع پر سری رام ساگر پراجکٹ میں پمپ ہاؤز کے ذریعہ پانی کی فراہمی سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے مرکزی وفد کو بتایا کہ سری رام ساگر پراجکٹ کے نشاۃ ثانیہ کیلئے ضلع جگتیال میں پمپ ہاوز کی تعمیر کیلئے جب حکومت تلنگانہ نے زمین کی تلاش کرنے کی تاکید تو ضلع کلکٹر نے فوری نہ صرف زمین کی نشاندہی کی بلکہ پیش پیش رہ کر مسلسل جائزہ حاصل کرتے ہوئے ان کاموں کی پیش رفت میں ہم کردار ادا کیا۔ مرکزی کمیٹی کے وفد نے ان کے اس جواں عزم و حوصلہ کی خصوصی طور پر ستائش کی۔ اس موقع پر جل شکتی ابھیان کمیٹی کے مرکزی وفد کے رکن کارتکییا ، شرت پرساد ، ڈی آر ڈی اے پی ڈی بھکشا پتی، محکمہ آبپاشی کے عہدیدار نارائنا ریڈی، رام پور پمپ ہاوز ڈی ای رام پرتاپ، اے ای ای تروپتی ریڈی ، اے پی ڈی لکشمی نارائنا ، سندر وردھرا جن اور دیگر نے شرکت کی۔