جموں: پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ڈاکٹر ششی سودان کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں اب تک ڈینگو سے پانچ مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ زائد از ایک ہزار مریضوں کو داخل کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے ان کا تعلق در درازعلاقوں سے تھا اور انہیں کافی دیر بعد یہاں ریفر کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈینگو سے متاثرہ جن مریضوں کو بر وقت داخل کیا جاتا ہے وہ صد فی صد ٹھیک ہوجاتے ہیں۔