جموں و کشمیر میں انکاؤنٹر ، پلوامہ کے دہشت گرد نشانہ

   

سرینگر ۔ /12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں اتوار کے دن انکاؤنٹر کا آغاز ہوا ۔ صیانتی فوج نے محاصرہ کرو اور تلاشی کارروائی گلشن پورہ علاقہ میں جو جنوبی کشمیر ضلع میں واقع ہے اتوار کی صبح شروع کی تھی جبکہ محکمہ سراغ رسانی نے اس علاقہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع دی تھی ۔