جموں:حدبندی کمیشن برائے جموں و کشمیر کی مسودہ رپورٹ پیر کو عوامی منظر پر پیش کردی گئی۔ جموں و کشمیر نے دو اسمبلی نشستیں بحال کرنے سے اتفاق کیا ہے لیکن سیاسی پارٹیوں کی طرف سے دیگر مسائل پر اعتراضات کو نظرانداز کردیا ۔ یہ تجاویز 21 مارچ تک عوام کے جائزہ کیلئے رکھی جائیں گی جس کے بعد یہ پینل مرکزی علاقہ کا دورہ کرے گا تاکہ عوام کی رائے جان سکے۔ جموں و کشمیر کی بی جے پی یونٹ نے ابتدائی مسودہ رپورٹ پر اعتراض کیا تھا جو ڈسمبر میں اسوسی ایٹ ممبرس کو پیش کی گئی ۔ پارٹی نے دو نشستوں کو ختم کردینے کی تجویز پیش کی ہے ۔