شراب کی بوتلیں ضبط، کوکین کے استعمال کی تحقیقات کا آغاز
حیدرآباد 27 اکٹوبر (سیاست نیوز) جنواڑہ فارم ہاؤز پر ایس او ٹی اور ایکسائز عہدیداروں نے 26 اور 27 اکٹوبر کی رات دھاوا کیا جہاں پارٹی میں 21 مرد اور 14 خواتین موجود تھے۔ پارٹی کے دوران ڈیوٹی فری کی شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں جو 7.1 لیٹر شراب تھی۔ اس کے علاوہ دہلی سے لائی گئی ایک بوتل میں 0.450 لیٹر شراب، ایک مہاراشٹرا کی بوتل 0.750 لیٹر شراب اور تلنگانہ کی 12 بوتلیں 7.350 لیٹر شراب پائی گئی۔ فارم ہاؤز مالک راج پکالا نے اکسائز عہدیداروں سے کوئی اجازت حاصل نہیں کی تھی۔ اس کے علاوہ پارٹی کے دوران کھیل کے دیگر اشیاء بھی پائے گئے۔ 21 مردوں کو ڈرگس کے استعمال کرنے کی کوشش پر ٹسٹ کے لئے دواخانہ روانہ کیا گیا۔ وجئے مدوری جو کوکین ڈرگ کا استعمال کرنے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ فارم ہاؤز مالک راج پکالا اور وجئے مدوری کے خلاف موکیلا پولیس نے NDPS ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اس پارٹی میں کے ٹی آر، بی آر ایس ورکنگ صدر کی اہلیہ بھی موجود تھی لیکن پولیس کی جانب سے اس کی تصدیق ابھی تک نہیں کی گئی۔ (ش)