سیول : جنوبی کوریا انتظامیہ نے پہلی دفعہ “نیوکلیئر اسلحے کے حصول” کا پیغام دیا ہے۔جنوبی کوریا کے صدر یون سک ییول نے دارالحکومت سیول میں ملک کے خارجہ و دفاعی امْور سے متعلقہ حکام کے ساتھ ملاقات کی اور بیانات جاری کئے ہیں۔یون نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا نیوکلیئر اسلحے کا مالک بن سکتا ہے۔انہوں نے، نیوکلیئر اسلحے کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ “شمالی کوریا کی طرف سے نیوکلیئر خطرے میں اضافے کی صورت میں ہم اپنا نیوکلیئر اسلحہ تیّار کر سکتے ہیں اور اس میں بہت زیادہ عرصہ نہیں لگے گا”۔واضح رہے کہ شمالی کوریا نے 2022 میں علاقے میں 37 میزائل تجربے کئے تھے۔