جنگ میں تباہ ہونے والے فوجی مراکز دوبارہ قائم کرنے ایران کا دعویٰ

   

تہران۔ یکم ؍ ستمبر (ایجنسیز) ایران کے پاسداران انقلاب کے کمانڈر کے سینئر مشیر بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ جنگ کے دوران نقصان پہنچنے والے ایرانی فوجی مراکز کو زیادہ محفوظ مقامات پر دوبارہ قائم کردیا گیا ہے اور وہاں پہلے سے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ زیادہ تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔الجزیرہ نے ایرانی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا ہے کہ محمد رضا نقدی نے جنگ کے بعد ایران کی فوجی تنصیبات اور دفاعی پیداوار کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جن مراکز کو جنگ کے دوران نقصان پہنچا تھا، انہیں نئے اور نسبتاً محفوظ مقامات پر منتقل کرکے دوبارہ فعال کردیا گیا ہے۔ایرانی عہدیدار کے مطابق ان مراکز میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے۔
وہ داعش کی جانب سے جاری کیے گئے متعدد پروپیگنڈا آڈیو ریکارڈنگز میں بھی سامنے آئے، جن میں جنوری 2024 کی ایک تقریر بھی شامل ہے۔بعد ازاں فروری 2026 میں ایک آڈیو ریکارڈنگ میں دوبارہ منظرِ عام پر آئے، جس میں انہوں نے شامی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور داعش کے جنگجوؤں سے لڑائی جاری رکھنے کی اپیل کی۔