جنگ کی طوالت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا، زیلنسکی

   

کیف ۔ یوکرینی صدر وولودمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ اگرچہ بھرپور کوشش کی جا رہی ہے کہ روسی فوجیوں کو ملک سے نکال باہر کیا جائے، تاہم ان حالات میں کوئی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی کہ یہ جنگ کتنی طویل ہو گی۔ گزشتہ رات اپنے ایک نشریاتی خطاب میں انہوں نے واضح کیا کہ اس جنگ میں کامیابی کا انحصار مقامی فورسز پر نہیں بلکہ عالمی پارٹنرز پر ہے کہ وہ کس طرح ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے خطاب میں مزید کہا کہ یوکرینی فوجی اپنی اسطاعت کے مطابق ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ روسی حملوں کو پسپا کر دیا جائے۔ زیلنسکی نے مغربی ممالک پر زور دیا کہ وہ یوکرین کی زیادہ مدد کریں۔