جو بائیڈن کا میکرون اور کنگ چارلس سے ٹیلی فونک رابطہ

   

واشنگٹن : وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے چین کے دورہ کی منصوبہ بندی کرنے والے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔وائٹ ہاوس نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ “سربراہان نے صدر میکرون کے عنقریب دورہ چین کے بارے میں غور کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے روس کے حملوں کے بر خلاف یوکرین کو پْر عزم امداد و تعاون کا اعادہ کیا۔وائٹ ہاوس کے مطابق بائیڈن نے برطانوی شاہ چارلس سوئم سے بھی بات چیت۔اس گفتگو میں دونوں ممالک اور عوام کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دینے والے بائیڈن نے شاہ چارلس کو قریب آنے والی تاج پوشی کی تقریب کے حوالے سے مبارکباد بھی پیش کی۔یہ بتاتے ہوئے کہ ان کی اہلیہ جِل بائیڈن امریکہ کی جانب سے تقریب میں شرکت کی منتظر ہیں، بائیڈن نے کہا کہ وہ بعد میں برطانوی شاہ سے ملاقات کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔