جولین اسانج کی امریکہ حوالگی کیخلاف برطانیہ میں اپیل دائر

   

لندن : وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے برطانیہ کی جانب سے انہیں امریکہ کے حوالے کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔51 سالہ جولین اسانج کو جاسوسی کے 17 مقدمات میں 175 سال قید کی سزا سنائی جاچکی ہے۔وکی لیکس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جولین اسانج کے وکلا نے برطانیہ کی ہائیکورٹ میں امریکہ اور برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔برطانوی وزیر داخلہ نے جون 2022 میں جولین اسانج کو امریکہ کے حوالے کرنے کی منظوری دی تھی۔