ملبورن ۔سال کے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن کے تیسرے دن سربیا کے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ، میلوس راونک، ڈومینک تھائم اور امریکہ کی سرینا ولیمز اپنے میچز جیت کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئے جبکہ سوئس کھلاڑی اسٹیناس واورینکا اور پیٹرا کویٹووا شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ٹورنمنٹ کے تیسرے روزسربیا کے نوواک جوکووچ نے دلچسپ مقابلے کے بعد امریکا کے فرانسس ٹیافوکو6-3 ، 6-7 ، 7-6 اور6-3 سے ہراکر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔ایک اور میچ میں کینیڈا کے میلوس راونک نے کورنٹین موٹٹ کو 6-7،6-1 ،6-1 اور 6-4 سے شکست دی کر ء دوسرے مرحلے کے میں جگہ بنائی۔آسٹریا کے ڈومینک تھائم نے جرمنی کے ڈومینک کوفر کو شکست دے کراگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی جبکہ ویمنز سنگلز میں سرینا ولیمز سربیا کی نینا اسٹاجاناووچ کو 6-3 اور 6-0 سے شکست د یکر تیسرے مرحلے میں پہنچ گئیں۔سابق عالمی نمبر ایک وینس ولیمس کو شکست برداشت کرنی پڑی ہے۔