جگن کے جلسہ میں عدم شرکت پر 500 روپئے جرمانہ

   

سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین کو عہدیداروں کی دھمکیاں
حیدرآباد۔5۔ مئی (سیاست نیوز) سرکاری سطح پر چیف منسٹر اور وزراء کے پروگراموں میں عوام کو جمع کرنے کیلئے عہدیداروں کو مختلف طریقے اختیار کرنے پڑتے ہیں۔ حکومت چاہے کسی پارٹی کو ہو لیکن چیف منسٹر کے پروگراموں میں عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے عہدیداروں کو متحرک کیا جاتا ہے۔ آندھراپردیش کے چیف منسٹر جگن موہن ریڈی کے تروپتی میں جلسہ عام میں شرکت کیلئے سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین کو عہدیداروں کی جانب سے 500 روپئے جرمانہ کی دھمکی دی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سیلف ہیلپ گروپس کے لیڈرس کو عہدیداروں کی جانب سے ٹیلیفون کالس موصول ہوئے جس میں کہا گیا کہ جو کوئی چیف منسٹر کے پروگرام سے غیر حاضر رہے گا اسے 500 روپئے جرمانہ ادا کر نا ہوگا۔ بتایا جاتا ہے کہ سرکاری ملازمین اور سیلف ہیلپ گروپس کے ارکان کو اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے جلسہ عام میں لازمی شرکت کیلئے پابند کیا گیا ہے۔ خواتین کے گروپس کو 500 روپئے جرمانہ سے متعلق دھمکی کے بارے میں اعلیٰ عہدیداروں نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔ اطلاعات کے مطابق سیلف ہیلپ گروپس لیڈر کو 500 روپئے ہر ممبر کو فی کس 150 روپئے جرمانہ کی دھمکی دی گئی۔ ر